Daily Mashriq


این اے131، لاہور ہائی کورٹ کاعمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

این اے131، لاہور ہائی کورٹ کاعمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے احکامات جاری کر دیے۔

لاہور کے حلقہ این اے 131 سے ہارنے والے امیدوار سابق وفاقی وزیر سعدرفیق نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی جس پر آج فیصلہ سنادیا گیا۔

جسٹس مامون الرشید نے درخواست پر سماعت کی تو سعد رفیق کے وکیل نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آر او نے صرف مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس سے کامیاب امیدوار کی برتری 602 رہ گئی تاہم مکمل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے ریٹرنگ افسر نے ہماری درخواست مسترد کردی لہذا عدالت دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دے۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آر او کی جانب سے مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کے باوجود عمران خان کامیاب قرار پائے اس لیےدوبارہ گنتی کی ضرورت نہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

متعلقہ خبریں