Daily Mashriq

کوہاٹ:بونیرسےکراچی جانے والی بس اور ٹینکر میں تصادم،21افراد جاں بحق،متعددزخمی

ویب دیسک:بونیر سے کراچی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ:انڈس ہائی وے چیچنہ چوک کے قریب  بونیر سے کراچی جانے والی مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والا آئل ٹینکر آپس میں ٹکرا گئے۔دونوں گاڑیاں تصادم کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد  افراد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑیاں الٹنے سے کئی افراد گاڑیوں کے نیچے دب گئے تھے جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا۔

حادثے کے بعد زخمی اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ لایا گیا ۔ جاں بحق او ر زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مسافر کوچ میں سوار اکثر مسافر  محنت مزدوری کی غرض سے  کراچی جا رہے تھے۔ دوسری طرف تھانہ جرما پولیس نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں