پنجاب سے دہشتگردی ختم نہ کی گئی تو دہشتگردی پورے ملک میں پھر پھیل جائیگی، طاہرالقادری

پنجاب سے دہشتگردی ختم نہ کی گئی تو دہشتگردی پورے ملک میں پھر پھیل جائیگی، طاہرالقادری

ڈیسک:

عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ،

امن کی بحالی کے لئے بہت سے آپریشن ہوئے اور امن کی بحالی کے لئے فورسز کو مبارکباد دیتا ہوں۔

لیکن یہ دیکھنا ہو گا کہ یہ امن مستقل طور پر رہتا ہے یا نہیں۔ کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب سے دہشت گردی کے خاتمے سے جڑی ہوئی ہے۔

جب تک پنجاب سے دہشت گردی ختم نہیں کی جاتی تو امن بحال نہیں ہو سکتا کیونکہ پنجاب میں دہشت گردوں کو پناہ ملتی ہے۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہا کہ پاکستان کے حالات پریشان کن ہیں، 2018 میں سیاستدانوں اور دہشت گردوں کا جوڑ بنے گا اورپھرملک کااللہ ہی حافظ ہے۔

بہت سے اچھے کام ہوئے لیکن دہشت گردی، انتہا پسندی کاخاتمہ نہ ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بادشاہت کے راستے ہموارکیے جا رہےہیں، میرے ملک میں آنے پر باطل کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔

ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے سب لوگوں کو مل کر بادشاہت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں