ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا افغان صدر اشرف غنی کو پاکستان پر الزام تراشی سے گریز کا مشورہ

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا افغان صدر اشرف غنی کو پاکستان پر الزام تراشی سے گریز کا مشورہ

ڈیسک: بھارتی شہر امرتسر میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا  خطاب۔

مشیر خارجہ پاکستان نے اپنے خطاب میں افغان صدر اشرف غنی کو پاکستان پر الزام تراشی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حالیہ پر تشدد واقعات پر الزام تراشی کے بجائے جائزہ لیتے ہوئے ہمیں مثبت اقدامات پر توجہ دینی چاہیے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے  کہا کہ افغانستان کی ہرممکن مدد جاری رکھیں گے،

افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں،افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے اقوا م متحدہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،

پاکستانی حکومت اورعوام امن کیلئے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں کیونکہ یہ علاقائی روابط معاشی ترقی میں اضافے کا باعث ہوں گے۔

 سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام ہماری مشترکہ ضرورت ہے،

افغانستان کو براستہ پاکستان تجارتی سہولیات دینے کے لئے پرعزم ہیں،

دہشت گردی میں انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں