Daily Mashriq

کراچی: خانانی اینڈ کالیا کمپنی کے ڈائریکٹر جاوید خانانی عمارت سے گرکر جاں بحق

کراچی: خانانی اینڈ کالیا کمپنی کے ڈائریکٹر جاوید خانانی عمارت سے گرکر جاں بحق

ڈیسک: معروف فاریکس کمپنی خانانی اینڈ کالیا کے ڈائریکٹر جاوید خانانی محمد علی سوسائٹی میں اپنی زیر تعمیر عمارت کی آٹھویں منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خود کشی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2008 اور 2009 میں خانانی اینڈ کالیا شدید مالی بحران کا شکار رہی،

جب کہ جاوید خانانی منی لانڈرنگ کے الزام میں ایف آئی اے سیل میں بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں