حکومتی اقدامات کاشتکاروں کے معاشی قتل کے مترادف ہیں،سراج الحق

حکومتی اقدامات کاشتکاروں کے معاشی قتل کے مترادف ہیں،سراج الحق

ویب ڈیسک:حکومتی اقدامات کاشتکاروں کے لئے واضح پیغام ہے کہ گنے کی کاشت بند کردیں۔

،مشرق تی وی سے بات چیت کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہکاشتکاروں کے ساتھ ہونے والے ناانصافی اور زیادتی بند کی جائے،

 موجودہ سرکاری قیمت پرفصل کی فروخت سے فصل کا تلف کرنا بہتر ہے۔

ایک من گنے پر کاشتکار کا خرچ 207 روپے ہےجبکہ حکومت کی جانب سے من کی قیمت 165 روپے مقرر کرنا کاشتکاروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کاشت کاروں کی حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی گی،کاشت کاروں کے ساتھ ناانصافی بند نہ کی گئی تو بھر پور مہم چلائنگے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  کاشت کاروں کو ہر دور حکومت میں مسلسل نظر انداز کیا گیاہے۔

متعلقہ خبریں