عدالت نے نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

عدالت نے نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی  ایوان فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے 23 نومبر کو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم کی استدعا مسترد کردی جب کہ عدالت کیس کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کرے گی جس میں درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بتائی جائیں گی۔

واضح رہےکہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز دائر کیے ہیں جن میں نوازشریف سمیت تمام نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

متعلقہ خبریں