معروف بھارتی اداکار ششی کپور چل بسے

معروف بھارتی اداکار ششی کپور چل بسے

ویب ڈیسک:معروف بھارتی اداکار ششی کپور 79 سال کی عمر میں چل بسے۔

بالی ووڈ کے مشہور کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے ششی کپور پرتھوی راج کپور کے سب سے چھوٹے بیٹے اور لیجنڈ اداکار راج کپور کے بھائی تھے۔ششی کپور نے بولی ووڈ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کی خدمات بھی سرانجام دیں،

ششی کپور کا شمار اپنے دور کے صف اول کے ہیروز میں کیا جاتا ہے،1990 میں فلمی کیریئر سے ریٹائرمنٹ اختیار کرنے والے ششی کپور نے آخری بار قائد اعظم محم علی جناح پر بننے والی بائیوگرافیکل فلم میں اپنی فنی سلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

ششی کپور نے 55ویں فلم فیئر ایوارڈ میں لائف ٹائم ایچیو منٹ ایوارڈ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں