پی ٹی آئی کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ ہے، عمران خان

پی ٹی آئی کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ ہے، عمران خان

ویب ڈیسک:لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ قوموں کی زندگی میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، نہ کوئی ہمیشہ اوپر رہتا ہے اور نہ کوئی ہمیشہ نیچے، جو قومیں ظلم کے نظام کے سامنے جہاد نہیں کرتی وہ برباد ہوجاتی ہیں۔ ایک وقت تھا جب پاکستان سب سے آگے جارہا تھا لیکن اب سب سے پیچھے کیوں ہے، آصف زرداری اور نواز شریف کی پارٹنر شپ نے ملک کو مقروض کردیا، ان کے آنے سے پہلے ہر پاکستانی 35 ہزار کا مقروض تھا اور آج ایک لاکھ 20 ہزار کا مقروض ہے، انہوں نے ایک چھوٹے سے طبقے کو نوازا اور عوام کو مقروض کردیا،

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت دوسروں سے مختلف ہو گی، ہماری ساری پالیسی غریبوں کے لیے بنیں گی، ہر پاکستانی سبز پاسپورٹ دنیا میں فخر سے لے کرجائے گا، ملک میں سوئٹزرلینڈ سے زیادہ سیاح اور بیرون ملک سے لوگ نوکریوں کے لیے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں