Daily Mashriq


پاکپتن اراضی کیس: سابق وزیراعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ میں پیش

پاکپتن اراضی کیس: سابق وزیراعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ میں پیش

ویب ڈیسک: پاکپتن میں دربار اراضی پر دکانوں کی تعمیر سے متعلق ازخود نوٹس کیس کے سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ میں پیش۔

نواز شریف نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا، عدالت نے کیس میں نواز شریف کو بطور سابق وزیراعلٰی پنجاب سمری منظور کرنے پر وضاحت کے لئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پاکپتن میں دربار کی اراضی پر دکانوں کی تعمیر سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو آج طلب کیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تھے کہ نواز شریف خود آ کر وضاحت کریں کہ انہوں نے اراضی واپسی کا نوٹیفیکیشن کیوں واپس لیا ؟۔

متعلقہ خبریں