Daily Mashriq


اداکارہ سونالی باندرے کی کینسر کو شکست دے کر بھارت واپسی

اداکارہ سونالی باندرے کی کینسر کو شکست دے کر بھارت واپسی

ویب ڈیسک:کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونالی باندرے تقریباً دو ماہ امریکا میں زیر علاج رہنے کے بعد واپس بھارت پہنچ گئی ہیں۔

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سونالی باندرے پچھلے کچھ عرصے سےامریکی شہر نیویارک میں مقیم تھیں جہاں ان کا علاج جاری تھا، تاہم کینسر کیخلاف کامیاب جنگ لڑنے کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئی ہیں اوریہ بھی کہا جارہا ہے کہ اب وہ صحت یابی کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

سونالی باندرے کے شوہر گولڈی بہل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کی اہلیہ اور اداکارہ سونالی باندرے کا امریکا میں علاج مکمل ہوگیا ہے لیکن ان کے باقاعدہ چیک اپ جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سونالی اب ٹھیک ہیں اور انکی صحت روز بروز بہتر ہورہی ہےاور وہ تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہیں اسی لیے اب ان کا علاج بند کردیا گیا ہے۔

ممبئی آنے سے قبل سونالی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایئرپورٹ پر کھڑی دکھائی دے رہی ہیں اور اس تصویر کے ساتھ ہی انہوں نےایک جذباتی پیغام بھی جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’فاصلے دلوں کوتوڑ دیتے ہیں اور یہ سچ ہے، لیکن ہمیں یہ کبھی نہیں بھولناچاہیے کہ وہ ہمیں سکھاتے بھی ہیں۔‘

متعلقہ خبریں