Daily Mashriq


امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد

ویب ڈیسک:امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق دو روزہ دورے کے دوران زلمے خلیل زاد عسکری و سیاسی حکام سے مذاکرات کریں گےاور  پاکستانی حکام کو طالبان سے امریکی مذاکرات پر اعتماد میں بھی لیں گے۔

اس سے قبل زلمے خلیل زاد نے اکتوبر میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی،بعد ازاں وزرات خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے شاہ محمود قریشی کو دورہ کابل سے متعلق آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے کاوشوں کا خیر مقدم کرتاہے،افغانستان تنازعہ کے سیاسی حل کیلئے مثبت کردار ادا کرتےرہیں گے۔

متعلقہ خبریں