Daily Mashriq


ابوظہبی ٹیسٹ:فیصلہ کن میچ کے دوسرے دن پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹَنگ جاری

ابوظہبی ٹیسٹ:فیصلہ کن میچ کے دوسرے دن پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹَنگ جاری

ویب ڈیسک:ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، نیوزی لینڈ نے گزشتہ روز کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے تھے۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کیویز کے ٹاپ آرڈر کو ذیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہنے دیا۔

 دبئی ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے روز بھی بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے اور 3 بلے بازوں کو پویلین بھیج کر مہمان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کیا جب کہ بلال آصف نے بھی بھر پور ساتھ دیا اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو دینے والے نوجوان کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے میچ کی پہلی وکٹ حاصل کی ۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں