Daily Mashriq


چارسدہ:سینئرصحافی شہید احسان شیرپاو کا قاتل گرفتار

چارسدہ:سینئرصحافی شہید احسان شیرپاو کا قاتل گرفتار

ویب ڈیسک:چارسدہ سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی اور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شہید احسان شیرپاو کے قاتل کو گرفتارکر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم ارشد نے 30اکتوبر کو  چارسدہ کے علاقے تالاشاہ میں گھریلو تنازعہ پر اپنے چچا زاد سینئر صحافی اور چارسدہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری احسان شیرپاو کے ساتھ ساتھ اپنی ماں، بھابی اور چار سالہ بھتیجے کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

واقع کے بعد ملزم ارشد جمال جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جسے گزشتہ شب اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ۔

متعلقہ خبریں