Daily Mashriq


ابوظہبی فیصلہ کن ٹیسٹ:نیوزی لینڈ کی ٹیم 274پر آوٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

ابوظہبی فیصلہ کن ٹیسٹ:نیوزی لینڈ کی ٹیم 274پر آوٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک:ابوظہبی میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ پوری ٹیم پہلی اننگز میں274 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، شاہینوں کی بیٹنگ جاری ہے۔

 نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف آج تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تھا، بی جے واٹلنگ نے 42 اور سمر ویل نے 12 رنز سے اننگز شروع کیں تو بلال آصف نے سمر ویل کو 24 رنز پر بولڈ کر دیا۔ جس کے بعد یکے بعد دیگرے کیویز کی وکٹیں گرتی رہیں اور 274 کے مجموعی سکور پر تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کے بلال آصف آج میدان میں چھائے رہے اور تینوں وکٹیں ان کے حصے میں آئیں۔

دوسری طرف ابوظہبی ٹیسٹ کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی اننگز کے بعد بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز محمد حفیظ اور امام الحق کریز پر آئے تاہم محمد حفیظ کوئی کارکردگی دکھائے بغیر صفر رنز پر آوٹ ہو گئے.

شیخ زید سٹیڈیم میں گذشتہ کھیلے جانے والے فیصلہ کن میچ کے پہلے روز کیویز کے خلاف یاسر شاہ نے شاندار کارکردگی دکھائی اور 3 کیوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ  دکھائی جس سے ان کی کم ٹیسٹ میچز میں حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 198 ہو گئی تھی، تاہم 200 وکٹوں کا ریکارڈ بنانے میں وہ آج ناکام رہے۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں