Daily Mashriq

گھریلومرغبانی میں شہریوں کی دلچسپی،5ہزارفارم جاری

گھریلومرغبانی میں شہریوں کی دلچسپی،5ہزارفارم جاری

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا میں گھریلو مرغبانی کے منصوبہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک 5000 افراد نے فارم حاصل کیا ہے جس میں خواتین کی بڑی تعدادبھی شامل ہے' گزشتہ روز فارم جمع کرانیوالے افراد کا تانتا بندھارہا۔ مرغبانی منصوبہ کے ڈائریکٹر معصوم علی خالد نے کہا ہے کہ سکیم میں پشاور کے رہائشیوں نے بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا ہے' محکمہ لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا پشاورکے دفترمیں 5000 مرد اور خواتین نے فارم حاصل کیا ہے جن میں600 افرادنے بمعہ فیس فارم واپس جمع کروا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ جلد از جلد فارم مطلوبہ دستاویزات اور شناختی کارڈ کی کاپی بمعہ 1050 روپے جمع کروائیں کیونکہ اگلے ہفتے مرغبانی کٹ کی تقسیم شروع ہو جائیگی جس میں نادار ، مستحق لوگوں، بیوائوں اور معذورافراد کو ترجیح دی جائیگی جبکہ ایک یونٹ ایک گھرانے کے حساب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرغبانی کٹ وصول کرنے والے شہری کو مرغیوں اور مرغ کی خوراک اور حفاظت کا پابند کیا جائے گا جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کا مرغبانی کا عملہ ویکسنیشن اور وقتاً فوقتاً دیگر ضروریات کا بندوبست کرے گا۔

متعلقہ خبریں