Daily Mashriq


وقت کےساتھ معاشرےمیں انصاف کی طلب میں اضافہ ہواہے،چیف جسٹس ثاقب نثار

وقت کےساتھ معاشرےمیں انصاف کی طلب میں اضافہ ہواہے،چیف جسٹس ثاقب نثار

ویب ڈیسک: چیف جسٹس آف پاکستان کا کہناتھاکہ کسی جج کوفیصلےاپنی صوابدیداورمن پسندی سےکرنےکااختیارنہیں،جج انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا پابندہے۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہورمیں خطاب کے دوران چیف جسٹسثاقب نثار نے کہا انصاف ہرشہری کا بنیادی حق ہے، انسانی وجود اورانصاف کی طلب کو جدا نہیں کیا جاسکتا  ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے نے ججز پرانصاف کی بھاری ذمہ داری عائد کی ہے۔ آئین ججزکوغیرجانبداررہنے کا پابند بناتا ہے، انہیں یہ حق حاصل نہیں کہ وہ صوابدید پر فیصلے کرے۔

چیف جسٹس  کا کہنا تھا کہ انسان اورانصاف لازم وملزوم ہیں، وقت کے ساتھ معاشرے میں انصاف کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جج پرمعاشرے میں انصاف کی فراہمی کی ذمہ داری ہے اور ہرجج کے پاس انصاف کرنے کی طاقت ایک جیسی ہے۔

متعلقہ خبریں