ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم نامہ امریکی عدالت نے معطل کر دیا ،

ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم نامہ امریکی عدالت نے معطل کر دیا ،

 ویب ڈیسک: امریکی عدالت کے احکامات پر تارکین وطن کے امریکہ داخلے پر پابندی کے پروگرام کو عارضی طورپر معطل کیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کے شہر سیٹل کی وفاقی عدالت کے جج جیمز رابرٹ نے ریاست واشنٹگن اور مینیسوٹا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وہ احکامات معطل کردئیے جن میں انہوں نے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر 4 ماہ کے لیے امریکا آمد پر پابندی عائد کردی تھی۔

عدالتی فیصلے کے بعد امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پرو ٹیکشن کی جانب سے ایئرلائنز کو پابندی زدہ ممالک سے مسافر لانے کی اجازت مل گئی ہے۔

وفاقی عدالت کے ان احکامات کا عمل امریکا بھر میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں