Daily Mashriq


 بانو قدسیہ 88سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

بانو قدسیہ 88سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک:معروف افسانہ نگار، ڈرامہ نویس بانو قدسیہ لاہور میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں ،ان کی عمر 88سال تھی۔

ذرائع کے مطابق وہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور انھیں 28 جنوری کو طبیعیت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔

ناول نگاری کے علاوہ بانو قدسیہ نے ٹی وی کے لیے بھی لکھا جس میں 'آدھی بات' سب سے زیادہ مشہور ہوا جبکہ درجنوں ٹی وی پلے بھی تحریر کیے۔

بانو قدسیہ نومبر1928 میں فیروز پور میں پیدا ہوئیں تھیں۔ بانو قدسیہ نے گورنمنٹ کالج اور کنیئرڈ کالج سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔

بانو قدسیہ نے راجہ گدھ،لگن اپنی اپنی، ایک دن سمیت کئی شاہکار تخلیق کئے، بانو قدسیہ نے شہرہ آفاق ناول راجہ گدھ ایک ماہ بیس دن میں لکھا تھا،مرحومہ کی آخری تصنیف راہِ رواں انکے شوہر اشفاق احمد کے حوالے سے تھی۔

انھیں پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کی جانب سے 2010 میں کمال فن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں