جرائم پیشہ گروہ ، سرغنہ کو لیاری کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،ڈی جی رینجرز

جرائم پیشہ گروہ ، سرغنہ کو لیاری کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،ڈی جی رینجرز

ویب ڈیسک:ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل سعید کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کو بغیر کمیونٹی کے تعاون سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے لیاری کا دورہ کیا دورے کے دوران سیکٹر کمانڈرز نے انہیں علاقے کی صورتحال اور آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

میجر جنرل محمد سعید نے بابا لاڈلہ کے خلاف کامیاب آپریشن پر افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی جرائم پیشہ گروہ یا سرغنہ کو لیاری کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور شرپسند عناصر، ان کے پشت پناہوں  کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ کراچی شہر میں امن کی بحال کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں جبکہ اب بھی شہر میں بحالی امن کے لیے بات کررہے ہیں ۔

انہوں نےتاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کہ صنعتی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں گے ۔

متعلقہ خبریں