Daily Mashriq


وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گولن گول منصوبےکا افتتاح کردیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گولن گول منصوبےکا افتتاح کردیا

ویب دیسک:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تختیاں لگانے اور کام کرنے والی حکومتوں کا فرق ساف دکھتا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کردیا جس سے 36 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ منصوبے کے تین یونٹس ہیں جن سے مجموعی طور پر 108 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی اور ہر سال تین ارب ستر کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔ باقی 4 یونٹ مارچ اور مئی میں مکمل ہو جائیں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ پورا سال اتنی بجلی پیدا کرے گا جس سے چترال کی ضرورت پوری ہوسکے اور چترال ملک کا وہ حصہ ہوگا جہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری حکومت نے جتنے کام چترال میں کئے کہیں اور نہیں ہوئے، یہ 45 سال پرانا منصوبہ ہے جسے ن لیگ کی حکومت نے مکمل کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لواری ٹنل کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، حکومت گیس بھی مہیا کرے گی، اربوں روپے سے سڑکیں بن رہی ہیں، گلگت سے چترال اور اس سے آگے سڑک بنا رہے ہیں، چترال سے دیگر علاقوں کا رابطہ قائم ہوگا۔

متعلقہ خبریں