Daily Mashriq


چاغی میں جائیداد کے تنازع پرتصادم میں 8افراد جاں بحق

چاغی میں جائیداد کے تنازع پرتصادم میں 8افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:بلوچستان کے شمال مغربی ضلع چاغی میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چاغی کے سرحدی علاقے برابچہ میں پیش آیا جہاں دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازع پر مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

واقعے کے بعد لیویز اور فرنٹئیر کور کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ 

دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد اب بھی کشیدگی برقرار رہے جب کہ فورسز نے علاقے میں گشت شروع کردیا۔

متعلقہ خبریں