Daily Mashriq


بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق

ویب ڈیسک:غوریوالہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے غوریوالہ میں نامعلوم موٹر سائیکل افراد نے گھات لگا کر جماعت اسلامی بنوں کے رہنما ملک طفیل خان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ملک طفیل خان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں