آصف زرداری کی ڈاکٹرعاصم سے ملاقات

آصف زرداری کی ڈاکٹرعاصم سے ملاقات

ڈیسک:سابق صدر آصف علی زرداری نے ادارہ برائےامراض قلب میں ڈاکٹرعاصم سے ملاقات کی اوران کی خیریت دریافت کی۔

سابق صدرآصف زرداری نے کراچی کے قومی ادارہ برائے قومی امراض قلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈاکٹر عاصم کی عیادت کی اور طبیعت دریافت کی ۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

آصف علی زرداری کی لندن سے دوبارہ وطن واپسی کے بعد ڈاکٹر عاصم سے یہ دوسری ملاقات ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گروں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے سمیت مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمات زیرسماعت ہیں۔

متعلقہ خبریں