پشاور، زہریلی شراب پینے سے5 افراد ہلاک

پشاور، زہریلی شراب پینے سے5 افراد ہلاک

ڈیسک: تفصیلات کےمطابق پشاور میں سواتی پھاٹک کے قریب  مسیحی برادری  کے نوجوانوں نے اسپرٹ کو شراب   کے طور پر پی لیا جس کے بعد نوجوانوں کی حالت بگڑگئی جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال زرائع کے مطابق دوران علاج شراب  کے طور پر  اسپرٹ پینے والے 5 نوجوان افراد ہلاک ہوگئے

جن میں قیصر، ناصر، مالا، راج اور وکی شامل ہیں جب کہ بے ہوش شہزاد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے

ہلاک ہونے والے افراد میں تین سگے بھائی اور ان کے کزن سمیت محلے کا ایک فرد شامل ہے۔

واضح رہے کہ کچھ  روز قبل گوجرانوالہ میں  بھی زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اس سے قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں