Daily Mashriq

سپریم کورٹ نےآصف زرداری اور پرویز مشرف کے خلاف این آر او کیس ختم کردیا

سپریم کورٹ نےآصف زرداری اور پرویز مشرف کے خلاف این آر او کیس ختم کردیا

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے سابق صدور آصف زرداری اور پرویز مشرف سمیت سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے خلاف این آر او کیس نمٹا دیا۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں پھنسے سابق صدر آصف زرداری کو سکھ کا سانس ملا۔ سپریم کورٹ نے آصف زرداری، پرویز مشرف اور ملک قیوم کے خلاف این آر او کیس ختم کر دیا۔ چیف جسٹس کہتے ہیں کہ اب اس معاملے میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آصف زرداری، پرویز مشرف اور ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل آ چکی ہے۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار سے متعلق استفسار کیا کہ درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی کدھر ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ فیروز شاہ گیلانی علیل ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اومنی گروپ کیس میں بھی بہت پیش رفت ہو چکی ہے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ عدالت نے آصف زرداری، پرویز مشرف اور ملک قیوم کے خلاف این آر او کیس ختم کر دیا۔

متعلقہ خبریں