Daily Mashriq

بری فوج کے سربراہ کا امریکی وزیر خارجہ سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

بری فوج کے سربراہ کا امریکی وزیر خارجہ سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ کوامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فون کیاہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے ممکنہ اثرات سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بری فوج کے سربراہ نے تمام متعلقہ فریقوں پرزوردیاکہ وہ امن واستحکام کے وسیع ترتناظرمیں کشیدگی میں کمی کیلئے ہرممکن ضبط وتحمل سے کام لیں ۔آرمی چیف نے افغان امن عمل کی کامیابی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں