Daily Mashriq

سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس

سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس

قومی اسمبلی میں تین بل پیش کیئے گئے ۔ ۔۔اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔ وزیردفاع پرویز خٹک نے پاکستان آرمی ترمیمی بل دوہزار بیس ،پاکستان ایئرفورس ترمیمی بل دوہزار بیس اور پاکستان نیوی ترمیمی بل دوہزار بیس ایوان میں پیش کیا۔

پارلیمانی امور کے وزیرمملکت علی محمدخان نے معمول کی کارروائی معطل کرنے کیلئے تحریک پیش کی ۔۔ سپیکر نے تحریک منظور کرتے ہوئے معمول کی کارروائی کو معطل اور وقفہ سوالات کو آئندہ ہفتے کیلئے موخر کردیا۔

خواجہ آصف نے سپیکر کی توجہ قومی اسمبلی کے اسیر ارکان کی طرف دلائی ۔ ۔انہوں نے کہاکہ ایوان میں انتہائی اہم قانون سازی ہونے جارہی ہے اس لیے ان ارکان کو ان کے ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا ، اس لیے میری درخواست ہے کہ شاہد خاقان عباسی ، خواجہ سعد رفیق اور سید خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اب پیر کی شام 4 بجے ہو گا۔

متعلقہ خبریں