Daily Mashriq


وزیر اعظم نوازشریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز آج چھٹی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیشی

وزیر اعظم نوازشریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز آج چھٹی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیشی

ویب ڈیسک: وزیر اعظم نوازشریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز آج چھٹی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق حسین نواز آج 11 بجے جے آئی ٹی میں پیش ہونگے اس سے پہلے   حسین نواز  کی جے آئی ٹی میں  پانچ مرتبہ پیش ہوئے ۔پہلی پیشی 28 مئی کو ہوئی تھی  دوسری پیشی 30مئی کوتیسری پیشی یکم جون کو چوتھی پیشی 3 جون کو ہوئی تھی   جبکہ 5ویں مرتبہ 9جون کو پیش ہوئے تھے۔ حسین نواز جے آئی ٹی میں پچھلی پیشی کے بعد سے پیدا ہونے والے سوالات کے جوابات دیں گے ۔گزشتہ روز حسن نوازاوروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری تھی ۔ جے آئی ٹی نےکل مریم نواز کو بھی طلب کر رکھا ہے ۔

 فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سیکیورٹی سخت ،پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے  جے آئی ٹی  اپنی حتمی رپورٹ 10 جولائی کو سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

متعلقہ خبریں