مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج   کی تازہ کارروائی مزید2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج   کی تازہ کارروائی مزید2 نوجوان شہید

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظلم اور  بربریت جاری ہے بھارتی فوج نے 2 کشمیری نوجوانو کو شہید کر دیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق  بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر ضلع پلواما کے علاقے بہامنو میں موجود 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

بھارتی فوج کی گولیوں سے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت  کفایت احمد اور جہانگیرکھانڈے نامون سے ہوئی ہے جب کہ مقامی پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ گزشتہ روز بھی بھارتی  فوج نے ایک  کشمیری خاتوں شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں