Daily Mashriq


پی ایس ایل فائنل میں دعوت کیلئے شکریہ لیکن آنہیں سکتا، عمران خان

پی ایس ایل فائنل میں دعوت کیلئے شکریہ لیکن آنہیں سکتا، عمران خان

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان  کی جانب سے تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان کو   پی ایس ایل  کے فائنل میں شرکت کی دعوت  دی عمران خان نے  آنے  سے معذرت کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان  نے عمران خان ن کو لاہور میں ہونے والے دوسرے پی ایس ایل کے فائنل   میں شرکت کی دعوت دی ، عمران خان نے  پی سی بی کے چیئر مین کا شکریہ ادا کیا اور کہا  کہ میچ دیکھنے کیلئے لاہور  نہیں آسکتا۔

عمران خان کا کہناتھ پی ایس ایل فائنل کے کامیاب اور پر امن انعقاد کیلئے دعاگو ہوں اورامید ہے کہ قوم اور کرکٹ شائقین کو ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

عمران خان نے  کہا کہ  پاکستان میں اتنے عرصے  بعد کرکٹ ہو رہی ہے اور عوام کو ٹکٹ  بہت مہنگےفروخت کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں