Daily Mashriq


پٹھان بھائی حکومتی رویے کے باعث افسردہ اور مایوس ہیں اس لیے پشاور کی ٹیم کا پورا ساتھ دوں گا۔

پٹھان بھائی حکومتی رویے کے باعث افسردہ اور مایوس ہیں اس لیے پشاور کی ٹیم کا پورا ساتھ دوں گا۔

ویب ڈیسک:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد سب اداروں کی محنت اور کارکردگی کے مرہون منت ہے اس کا کریڈٹ کسی ایک کو دینا مناسب نہیں۔

 میڈیا سے بات کر تے ہوئے  شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے پاس دو ٹکٹ ہیں لیکن ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ 8 ہزار والے ٹکٹ کو استعمال کروں گا یا 500 روپے والے انکلوژر میں بیٹھوں گا۔انہوں نے کہا کہ میری پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی ہے اور میدان میں شاہد آفریدی کی ٹیم کو سپورٹ کروں گا کیوں پٹھان بھائی حکومتی رویے کے باعث افسردہ اور مایوس ہیں اس لیے پشاور کی ٹیم کا پورا ساتھ دوں گا۔

متعلقہ خبریں