Daily Mashriq


ہمیں کرپٹ نظام اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہے، عمران خان

ہمیں کرپٹ نظام اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہے، عمران خان

ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس کرپٹ نظام اور کرپٹ وزیراعظم کے  خلاف اٹھ کے کھڑا ہونا ہے کامیاب ہوئے تو ملک کی تقدیر بدل جائیگی۔

اپنے ویڈیو پیغام  میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک  انتہائی نازک دور  سے گزر رہا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ یہی وقت ہے کہ ہمیں کرپٹ مافیا  اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہے، اور انشاءاللہ ہم اس میں کامیاب ہونگے اور اس سے ملک کی تقدیر بدل جائیگی۔

7 مئی کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی دعوت دیتے ہوئے عمران خان نے کہاعوام کی اس جلسے میں شرکت لازمی ہیں 7 مئی کو سیالکوٹ  میں  جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا۔

چئیرمین تحریک انصاف کےمطابق عمران خان5مئی کونوشہرہ میں جلسہ کریں گے۔ مئی کی سات تاریخ کوسیالکوٹ میں عمران خان خطاب کریں گے۔

اس کےعلاوہ پی ٹی آئی12مئی کوسرگودھااور14مئی کوایبٹ آبادمیں جلسےکرےگی۔

پی ٹی آئی نے 19مئی کوکوئٹہ اور24 مئی کوکشمورمیں جلسے کرنے کااعلان بھی کیا ہے

متعلقہ خبریں