مصباح الحق عمران خان سے بڑا کپتان ہے،شہریار خان

مصباح الحق عمران خان سے بڑا کپتان ہے،شہریار خان

ویب ڈیسک:پی سی بی چیئرمین  شہریار خان نے کہا ہے کہجاویدمیاں داد کوچار بار آزمایا لیکن اچھے نتائج نہ دے سکے جبکہ مصباح الحق کو عمران خان سے بڑا کپتان قرار دیا۔

سنیٹر مشاہد اللہ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا،اس موقع پر پی سی ایل کے حوالے سے شہریار خان کا کہنا تھا لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کراکر ثابت کردیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے  بین الاقوامی کرکٹرز کے پاکستان آنے سے نوجوان کرکٹرز کو مزید سیکھنے کا موقع ملے گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے بورڈ کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اس لیے بھارتی بورڈ کو 64 ملین ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں