Daily Mashriq


پرتھ میں آسٹریلیا صرف دو رنز کی برتری ہی لے سکا

پرتھ میں آسٹریلیا صرف دو رنز کی برتری ہی لے سکا

پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز جاری ہے۔

جنوبی افریقہ کو اب سے کچھ دیر قبل تک آسٹریلیا پر پانچ رنز کی سبقت حاصل تھی اور دوسری اننگز میں اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔

٭ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

٭ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کا جارحانہ آغاز

اس سے پہلے آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور شان مارش نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا اور ٹیم کا مجموعی سکور 158 رنز تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر وارنر سنچری سے تین رن کی دوری پر آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے اپنی اس اننگز میں 16 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

اس وکٹ کا گرنا تھا کہ جنوبی افریقہ کو وہ موقع مل گیا جس کی اس کے آغاز سے تلاش تھی اور پھر آنے والے آسٹریلوی بلے باز وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے تھے۔

آسٹریلیا کی بقیہ نو وکٹیں سکور میں 86 رنز کا اضافہ ہی کر سکیں اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ڈیوڈ وارنر کے علاوہ واحد قابلِ ذکر اننگز ان کے ساتھی اوپنر شان مارش کی رہی جنھوں نے سات چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے چھ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے میں پہنچنے میں ناکام رہا۔

جنوبی افریقہ کے بولر ورنن فیلینڈر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیشو مہاراج نے تین، ربادا نے دو اور سٹین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمعرات کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 242 رنز ہی بنا سکی تھی۔

متعلقہ خبریں