Daily Mashriq


کترینہ کا دپیکا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

کترینہ کا دپیکا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

ڈیسک: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ہدایتکار آنند ایل رائے کی نئی آنے والی فلم میں بالی ووڈ کنگ شا ہ رخ خان تو جلوہ کرہوں گے ہی لیکن تاحال ہدایتکار کی جانب سے اداکاراؤں کاچناؤ پیچیدہ مسئلہ بن گیا ہےفلم کے لیے ہدایتکار کی جانب سے اداکارہ دپیکا پڈوکون اورکترینہ کیف سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم اداکارہ کترینہ کیف نے دپیکا کا نام سنتے ہی فلم میں کام کرنے سے انکارکردیا ہے جب کہ اداکارہ کی جانب سے صاف کہا گیا ہے کہ اگر فلم میں دپیکا ہ کو لیا گیا توفلم کے لیے حامی نہیں بھریں گی۔

واضح رہے کہ ہدایتکارآنند ایل رائے کی آخری 2 فلمیں “تنو ویڈز منو ریٹرنز”  اور “رانجھانا” نے بلاک بسٹر ثابت ہوئیں تھیں۔

متعلقہ خبریں