Daily Mashriq


مریم نواز کسی آف شور کمپنی کی مالک نہیں کیس جھوٹا اور بے بنیاد ہے کیپٹن صفدر کا موقف

مریم نواز کسی آف شور کمپنی کی مالک نہیں کیس جھوٹا اور بے بنیاد ہے کیپٹن صفدر کا موقف

ڈیسک: وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز کی آف شور کمپنی سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کیپٹن صفدر نے آف شور کمپنیوں کے حوالے سے لگائے گئے عمران خان کے الزامات پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہے لہذٰا ان کی درخواستوں کو خارج کیا جائے۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ مریم نواز پر جن آف شور کمپنیوں کا جو الزام ہے وہ کبھی ان کی ملکیت نہیں رہیں۔ کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی اہلیہ مریم نواز باقاعدگی سے ٹیکس اداکرتی ہیں اور انہوں نے اپنے ٹیکس ریٹرنز میں اپنے تمام اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ عمران خان نے میری نااہلی کےلیے اسپیکر کو کوئی ریفرنس نہیں بھیجا جبکہ دفعہ 62اور 63کے تحت نااہلی کا دائرہ کار بہت محدود ہے ۔ کیپٹن صفدر نے کہا ہےکہ الیکشن سے پہلے آرٹیکل 62کے تحت نااہلی کا سوال نہیں اٹھایا گیا،”سپریم کورٹ میں نااہلی کیلئے براہ راست درخواست آرٹیکل 225 کی خلاف ورزی ہےلہذا ان کے خلاف عمران خان کی درخواست خارج کی جائے

متعلقہ خبریں