Daily Mashriq


پٹھان کوٹ حملے کی کوریج پر این ڈی ٹی وی کی نشریات 24 گھنٹے کے لیے بند

پٹھان کوٹ حملے کی کوریج پر این ڈی ٹی وی کی نشریات 24 گھنٹے کے لیے بند

انڈیا میں پٹھان کوٹ میں انڈین فضائیہ کے اڈے پر حملے کی کوریج پر سزا کے طور پر انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کی نشریات کو 24 گھنٹے کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

وزارت اطلاعات اور براڈکاسٹنگ کا کہنا ہے کہ این ڈی ٹی وی ہندی نے جنوری میں پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈے پر حملے کی کوریج کے دوران ' سٹریٹیجک طور پر حساس تفصیلات' افشا کی تھیں۔

این ڈی ٹی وی نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہ وہ ان کی کوریج 'بالخصوص متوازن' تھی۔

پٹھان کوٹ میں ہونے والے حملے میں سات انڈین فوجی اور چھ حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔

انڈیا کی جانب سے اس حملے کی الزام شدت پسند تنظیم جیش محمد پر عائد کیا گیا تھا۔

وزارت اطلاعات اور براڈکاسٹنگ کا کہنا ہے کہ اسحلے اور فوجی جہازوں کے بارے میں معلومات افشا کرنے پر اس چینل کی نشریات کو نو نومبر کو 24 گھنٹے کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ وہ اس 'غیرمعمولی حکم' کے ردعمل میں 'تمام ممکنہ عوامل' کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں