Daily Mashriq


مذاکرات کیلئے بھارت کو منانہیں رہے،ترجمان دفترخارجہ

مذاکرات کیلئے بھارت کو منانہیں رہے،ترجمان دفترخارجہ

ویب ڈیسک: پاکستان مذاکرات کیلئے بھارت کو منا نہیں رہا،بھارت نے پہلے ملاقات کیلئے حامی بھرلی پھر انکار کردیا۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمدفیصل

دفترخارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کیلئے بھارت کو منا نہیں رہا بلکہ بھارت کی جانب سے پہلا خط آیا تھاپاکستان پرامن ہمسائیگی کا داعی ہے اور اس حوالے سے کوشش کرتا رہے گا۔ترجمان دفترکارجہ کاکہناتھاکہ کرتار پور سمیت دیگر ایشوز پر بھارت سے بات نہیں ہورہی کرتار پورہ بارڈر تب ہی کھل سکتا ہے جب بھارت سے  مذاکرات ہوں۔پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور مائیک پومپیوسمیت دیگر امریکی حکام سے ملاقات مثبت رہیں۔

کشمیر کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں رواں ہفتے18معصوم کشمیری شہریوں  کوشہیدکیاگیا۔

ترجمان نے کہا کہ فروری سےعالمی عدالت انصاف میں کلبوشن کیس کی سماعت شروع ہورہی ہےمقدمہ لڑنے کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں