کور کمانڈرز کانفرنس؛ خطے کی جغرافیائی اسٹریٹجک صورتحال پر تبادلہ خیال

04 ستمبر 2018 (22:37)

ویب ڈیسک:آرمی چیفجنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے کی جغرافیائی اسٹریٹجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ اجلاس میں آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 کورکمانڈرز نے یوم دفاع پر شہداء کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کیاجائے، فیلڈ فارمیشنز شہداء کے خاندانوں سے مل کر ان کی قربانیوں کا اعتراف کریں۔

مزیدخبریں