Daily Mashriq

آسٹریلیوی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کا طعنہ سوشل میڈیا پر وائرل

آسٹریلیوی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کا طعنہ سوشل میڈیا پر وائرل

ایشز سیریز کے چوتھے میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم پر سینڈ پیپر گیٹ (بال ٹیمپرنگ اسکینڈل) کا طعنہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین مانچسٹر میں ایشز سیریز کے چوتھے میچ سے قبل سڑک پر نصب ایک سائن بورڈ پر ایسی عبارت لکھ دی گئی جو بلاواسطہ آسٹریلوی ٹیم پر ایک طنز تھی۔

سڑک کنارے لگے ایک سائن بورڈ پر سینڈ پیپر گیٹ سے متعلق عبارت لکھی ہوئی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع ایک ٹوئٹ میں طنز کیا گیا کہ ’سر بین اسٹوکس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہے، یہ میچ جو 4 سے 8 ستمبر تک کھیلا جائے گا‘۔

ساتھ میں یہ بھی لکھا تھا کہ ‘اپنے سفر کو مٹی میں دبا دو‘۔

خیال رہے کہ سینڈ پیپر گیٹ کے نام سے مشہور بال ٹیمپرنگ اسکینڈل آسٹریلیا کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ثابت ہوا ہے۔

گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران آسٹریلیا کے کھلاڑی بین کرافٹ بال کے ساتھ ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔

دوران میچ اس وقت آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے میچ میں شکست سے بچنے کے لیے ٹیمپرنگ کا سہارا لیا، جس میں نائب کپتان ڈیوڈ وارنر بھی ملوث تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے میچ کے دوران ہی اسٹیو اسمتھ کو کپتانی سے ہٹادیا تھا اور ان کی جگہ ٹِم پین کو کپتان مقرر کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں کرکٹ آسٹریلیا نے کارروائی کرتے ہوئے بین کرافٹ پر 6 ماہ جبکہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک، ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں