Daily Mashriq


سب کیلۓ ایک نظام تعلیم ہونا چاہیے،عمران خان

سب کیلۓ ایک نظام تعلیم ہونا چاہیے،عمران خان

ویب ڈیسک: وفاق میں ہماری حکومت آئی تو کرپشن سے پکڑا تمام پیسہ تعلیم پرخرچ کریں،تحریک انصاف کےچیئر مین عمران خان 

اسلام آباد میں ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ  خیبر پختونخوا حکومت نے سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پرخرچ کیا، پختونخوا حکومت کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ،ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 40ہزاراساتذہ میرٹ کی بنیاد پربھرتی کئے،اور جو بھرتیاں کی گئی ہیں وہ نہ تو سیاسی بنیاد پر نہ کوٹے  کی بنیاد پر کی گئی ہیں ۔

عمران خان نے کا مزید کہنا تھا  کہ طبقاطی نظام تعلیم  نا انصافی ہے سب کیلۓ ایک نظام تعلیم ہونا چاہیےانگلش میڈیم اسکول صرف اعلیٰ تعلیم کے لئے ہونا چاہئے ہمیں تعلیم کو ترجیح دینا ہوگی، اس پرپیسہ خرچ کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں