Daily Mashriq


لاہور ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانے پر،7 افراد شہید

لاہور ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانے پر،7 افراد شہید

ویب ڈیسک: لاہور میں بیدیاں روڈ پر وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4فوجی اہلکاروں سمیت مردم شماری عملے کے 2افراد جاں بحق،19افرادزخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بیدیاں روڈ پر وین کے قریب دھماکے ہوا ، جس کے نتیجے میں 4فوجی اہلکاروں سمیت 6افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، دھماکا اس وقت ہوا جب مردم شماری ٹیم کے اہلکار جن میں پاک فوج کے جوان اور محکمہ تعلیم کے اساتذہ شامل تھے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لئے نکلنے لگے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیاجاں بحق ہونے والوں میں مردم شماری کے ارکان بھی شامل ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لاہور بیدیاں دھماکہ سات بجکر پینتالیس منٹ پر ہوا اور اور دھماکہ خودکش تھا ۔

متعلقہ خبریں