Daily Mashriq


ٹائیگر کو کالے ہرن کا شکار مہنگا پڑگیا

ٹائیگر کو کالے ہرن کا شکار مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک:دبنگ خان کو چنکارہ ہرن کے شکار کے جرم میں پانچ سال قید کی سزاسنا دی گئی۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو کالےہرن شکار کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ پولیس نے سلمان خان احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا۔ اداکار سلمان خان اور دیگر سات اداکاروں پر چنکارہ ہرن کے شکار کا الزام لگایا گیا تھا جس کی پاداش میں سلمان خان اور ان کے ساتھی اداکاروں پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

سلمان خان پر یہ مقدمہ اس وقت دائر کیا گیا تھا جب وہ اپنی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں    کی شوٹنگ کے سلسلے میں جودھ پور میں تھے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں ںے اپنے سٹاف کے ساتھ مل کر نایاب نسل کے چنکارہ ہرن کا شکار کیا تھا۔ سلمان خان نے اس الزام کی تردید کی تھی۔ مقدمے میں تبو ، نیلم ، سیف علی خان ، سونالی باندرے کو بھی سلمان خان کا شریک قرار دیا گیا تھا۔ تاہم عدالت نے باقی اداکاروں کو شک کی بنیاد پربری کردیاگیا جبکہ سلمان خان کو  پانچ سال قید کے علاوہ دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

متعلقہ خبریں