Daily Mashriq


الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے،ملک میں کسی مارشل لاء کی گنجائش نہیں، چیف جسٹس

الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے،ملک میں کسی مارشل لاء کی گنجائش نہیں، چیف جسٹس

ویب ڈیسک:انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، تاخیر نہیں ہوگی، ملک میں کسی مارشل لاء کی گنجائش نہیں،آئین سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہونے دیں گے،چیف جسٹس

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جوڈیشل مارشل لا ایک لفظی سوچ ہے، کچھ لوگ بدگمانی پھیلا نے کی کوشش کررہے ہیں، سوچے سمجھے پروگرام کے مطابق افواہیں اڑائی جاتی ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف جمہوریت اور آئین کی پاسداری ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کیا گیا تو وہ گھر چلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں