Daily Mashriq


شہباز شریف کے منہ سے آرمی چیف کی تعریف، نوکری کی درخواست جیسی ہے،عمران خان

شہباز شریف کے منہ سے آرمی چیف کی تعریف، نوکری کی درخواست جیسی ہے،عمران خان

ویب ڈیسک:شہباز شریف کی جانب سے آرمی چیف کی تعریف نوکری کی درخواست دکھائی دیتی ہے،عمران خان

عمران خان نے شہباز شریف کیجانب سے اچانک آرمی چیف کی تعریف پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے شہباز شریف کی جانب سے آرمی چیف کی اچانک تعریف،تعریف کم نوکری کی درخواست زیادہ دکھائی دیتی ہے۔

قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف نے قندوز میں دینی مدرسے پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا معصوم بچوں کا بہیمانہ قتل عام عالمی ضمیر کے چہرے پر ایک طمانچہ ہے، دہشت گردی کیخلاف نام نہاد امریکی جنگ کا یہ مکروہ ترین رخ اور چہرہ ہے، اس واقعے سے خطے پر ہی نہیں عالمی امن پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا اس واقعے نے ڈمہ ڈولہ سانحے کے زخم تازہ کردیئے ہیں، ڈمہ ڈولہ میں دینی مدرسے پر امریکی ڈرون حملے کے بعد دہشت گردی کی بدترین لہر نے جنم لیا۔انہوں نے مزید کہا اس قسم کی شرانگیز کارروائیاں دہشت گردی کے فروغ کے اسباب مہیا کرتی ہیں، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں