Daily Mashriq


نواز شریف کے بعد آصف زرداری کے نکالے جانے کی باری ہے،عمران خان

نواز شریف کے بعد آصف زرداری کے نکالے جانے کی باری ہے،عمران خان

ویب ڈیسک:سندھ کی ابتر صورتحال کے ذمہ دار آصف علی زرداری ہیں ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

نواب شاہ میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ممبر سازی مہم سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بعد اب آصف زرداری کی باری ہے اب یہ کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا  ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنا ظلم سندھ کی عوام کے ساتھ کیا گیا، اتنا کسی اورصوبے میں نہیں ہوا۔ بلوچستان میں بھی اتنی غربت نہیں جتنی سندھ میں ہے۔ سندھ کے لوگوں کا پیسہ چوری کر کے بیرون ملک بھیجا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات کی خرابی کے دو بڑے عناصر ہیں جن میں سے ایک پنجاب جبکہ دوسرا سندھ میں ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو کمزور پر ظلم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بھٹو فیملی میں ایسا ہے، جیسے کیپٹن صفدر شریف فیملی میں ہے، ان دونوں کے فیملی سے تعلقات ایک جیسے ہی ہیں۔ عمران خان نے کارکنوں کو امید دلائی کہ وہ فکر نہ کریں کیونکہ آنے والا دور نئے پاکستان ہے، تاریک رات کے بعد اب جلد نئی صبح آنے والی ہے۔

متعلقہ خبریں