Daily Mashriq


صدر اشرف غنی کی دعوت، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل افغانستان کادورہ کریں گے

صدر اشرف غنی کی دعوت، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل افغانستان کادورہ کریں گے

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہونگے۔

افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر  وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کل افغانستان کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم عباسی کی 

افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات میں اہم ایشوز پر بات چیت کریں گے۔

دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں انسدادِ دہشتگردی اور انسداد منشیات کے لئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ پاک افغان دو طرفہ تعلقات بڑھانے سمیت افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی غور ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شاہدخاقان عباسی اپنے دورے کے دوران افغانستان کے سینئر سیاسی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ وزیرِ اعظم افغانستان میں قیامِ امن کیلئے افغان قیادت کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلائیں گے۔

متعلقہ خبریں