Daily Mashriq


وزیراعظم کا 5نکاتی ٹیکس اصلاحات کا اعلان،سیاستدان ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہیں اٹھاسکتے

وزیراعظم کا 5نکاتی ٹیکس اصلاحات کا اعلان،سیاستدان ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہیں اٹھاسکتے

ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکس نادہندگان کیلئے ایمنسٹی سکیم لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان اس سکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نےاقتصادی اصلاحات پیکج پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ادا کرنا ہر شہری کا فرض ہے اور اسے ادا نہ کرنا جرم ہے، 7 لاکھ ٹیکس گزاروں نے ملک کا معاشی بوجھ اٹھا رکھا ہے، اب ہمیں ٹیکس اصلاحات لانا پڑیں گی۔ یہ پیکج انکم ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انکم ٹیکس حصول کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، اب پاکستانی شہریوں کا شناختی کارڈ نمبر ہی ٹیکس نمبر ہو گا۔

وزیرِ اعظم عباسی نے بتایا کہ حکومت نے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سالانہ 12لاکھ روپے  کمانے والے ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے۔ 24 سے 48 لاکھ روپے سالانہ پر 10 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں