Daily Mashriq

جعلی اکاؤنٹس کیس، اومنی گروپ کے چیف فائننس آفیسرعارف خان گرفتار 

جعلی اکاؤنٹس کیس، اومنی گروپ کے چیف فائننس آفیسرعارف خان گرفتار 

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں اومنی گروپ کے چیف فائننس آفیسرعارف خان کوگرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان نیب کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں ایف آئی اے نے اومنی گروپ کے چیف فائننس آفیسرعارف خان کو منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزامات پرگرفتارکرلیا۔  گرفتاری کے بعد عارف خان کونیب کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عارف خان میگا منی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کیس کے انتہائی اہم کردارہیں اوروہ اومنی کے چیف فنانشنل آفیسر اسلم مسعود کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں